پاکستانی اینڈرائیڈ صارفین کے لئے خوشخبری ہے کہ گوگل کا موبائل پیمنٹ سسٹم گوگل والٹ یا گوگل پے جنوری 2025 سے پاکستان میں صارفین کے لئے دستایب ہو گا
گوگل ڈیوپلپر پیج پر کمپنی کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق گوگل والٹ پاکستان سمیت دیگر 16 ممالک میں لانچ ہونے جا رہا ہے
اسے استعمال کرنے کے لیے گوگل والٹ ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔اسکے بعدگوگل اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونا ہوگا اور پھر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کو ایڈ کرنا ہوگا۔کم از کم ایک کارڈ ایڈ کرکے آپ گوگل والٹ کے ذریعے موبائل پیمنٹس کرسکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق گوگل والٹ کریڈٹ یا ڈیبیٹ کارڈ کے استعمال کرنے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ سروس ہے کیوںکہ اس کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیاں انکرپٹڈ ہوتی ہیں ۔ صارفین اپنے اسمارٹ فونز سے کانٹیکٹ لیس پیمنٹ کرسکتے ہیں یعنی اپنے ساتھ کارڈ رکھنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے ان کے کھونے یا چوری ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا۔
گوگل والٹ کو 2011 میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ ڈیجیٹل والٹ صارف کو اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات محفوظ طریقے سے اسٹور کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ گوگل والٹ کے زریعے صارفین اپنے اینڈرائیڈ فونز سے براہ راست ادائیگیاں بھی کرسکتے ہیں۔
بورڈنگ پاس، ایونٹ ٹکٹس، شناخت کارڈ اور بہت کچھ گوگل والٹ میں محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔یعنی وہ تمام چیزیں جو آپ اپنے بٹوے میں رکھ کر چلتے ہیں، وہ سب کچھ گوگل والٹ میں محفوٖظ کیا جاسکتا ہے۔