Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

جو برسوں تک نہیں کرپاتے پاکستان کرپٹوکونسل نے صرف 50 دن میں پاکستان کاپرچم کرپٹو انڈسٹری میں بلندکردیا، پی سی سی

پاکستان کرپٹوکونسل (پی سی سی) نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے محض 50 دن میں عالمی منظر نامے میں کرپٹو انڈسٹری میں پاکستان کاپرچم سربلند کرکے سب کو حیران کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کرپٹوکونسل کا آغاز 14 مارچ 2025 کو ہوا لیکن اس مختصرعرصے میں اس ادارے نے جوکچھ کر دکھایا ہے اس سے دنیا بھرکے مبصرین اورناقدین متاثر ہیں ۔ یہ محض ایک ادارے کی کامیابی نہیں بلکہ ریاستی سطح پر وژن،رفتاراورعمل کی ایک زندہ مثال ہے۔

جہاں بیشترسرکاری ادارے برسوں تک صرف مفاہمتی یادداشتوں(ایم او یوز) اورگول میزکانفرنسوں تک محدود رہتے ہیں، وہاں پی سی سی نے نہ صرف عملدرآمدکیا بلکہ عالمی منظرنامے پر پاکستان کاپرچم کرپٹو انڈسٹری میں بلندکردیاہے۔

بائنانس کے بانی چانگ پین گژا (سی زیڈ) کو اسٹریٹجک ایڈوائزر مقررکردیاگیا، یہ وہ شخصیت ہیں جنہوں نے دنیاکے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور جن کی ذاتی دولت بسا اوقات 100ارب ڈالر سے بھی تجاوزکرچکی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے ایسی عالمی شخصیت کوریاستی سطح پر مشیر مقرر کرنا ایک غیرمعمولی پیشرفت ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ خطے کا کوئی دوسرا ملک، حتی کہ بھارت بھی ایسی کامیابی حاصل نہیں کرسکا۔

مزید پڑھیں:وائرس کے ذریعے کرپٹو کرنسی والٹ ڈیٹا چرانے کے لیے ہیکرز سرگرم، پاکستان سائبر ایمرجنسی کی ایڈوائزری جاری

ٹرمپ کی حمایت یافتہ بلاک چین کا ساتھ ایک اور حیران کن پیشرفت ہے جس میں پی سی سی نے ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایف ایل) کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے۔ یہ ایک امریکی بلاک چین منصوبہ ہے جسے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts