Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کا ایک اور شہری کچے میں ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ تاوان طلب

ہنی ٹریپ

کراچی کا ایک اور شہری انجانے میں ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا مذکورہ شخص کو کچے کے علاقے میں بلا کر مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا اس کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔

مغوی شہری عبداللہ کراچی کے علاقے گلزار ہجری مچھر کالونی کا رہائشی اور اسکریپ کا کام کرتا تھا، اہل خانہ نے سہراب گوٹھ تھانے میں اسکے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق عبداللہ گھر سے پنجاب جانے کا کہہ کر نکلا تھا اور روانگی سے قبل اس نے اپنا اور دوست کا نمبر گھر والوں کو لکھوایا تھا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق عبداللہ جب کراچی سے نکلا تو اس کے بعد اس کا موبائل فون بند ہو گیا جب کہ دوسرے نمبر سے اس کو اغوا کیے جانے کا میسج ملا اور رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے ہنی ٹریپ کے ذریعہ سادہ لوح افراد کو اغوا کیا جاتا ہے۔ اس میں ڈاکو کبھی لڑکیوں کی آواز میں محبت کے جال میں پھنسا کر لوگوں کو بلاتے اور اغوا کر لیتے ہیں اور کچھ واقعات میں انہیں مویشی یا گاڑیوں کی سستی فروخت کا جھانسہ دے کر بلایا جاتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts