Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یاد نہیں ستاتی؟ ہانیہ عامر کے سوال پر بھارتی مداحوں نے وی پی این کی سبسکرپشن حاصل کرکے جواب دیدیا

بھارتی حکومت کی جانب سے ہانیہ عامر کے انسٹاگرام کو بلاک کیے جانے کے بعد بھارتی مداحوں نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) لگا کر اداکارہ کی پوسٹس پر کمنٹس کرنا شروع کردیے۔

ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سوال کیا کہ ’یاد نہیں ستاتی؟ اداکارہ کی پوسٹ پر زیادہ تر بھارتی صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا کہ انہیں اداکارہ کی بہت یاد آتی ہے جب کہ انہوں نے وی پی این کی سبسکرپشن حاصل کرکے اداکارہ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلی۔

بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر دلچسپ کمنٹس کیے، جن پر اداکارہ نے بھی انہیں جوابات دیے اور اداکارہ کی جانب سے دیے جوابات کے اسکرین شاٹ وائرل ہوگئے۔

زیادہ تر بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ انہوں نے ہانیہ عامر کی خاطر وی پی این کی سبسکرپشن حاصل کرلی، اداکارہ فکر نہ کریں، وہ ان کی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔ مرد مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں ہانیہ عامر کی بہت یاد آتی ہے اور بار بار آتی ہے۔

جہاں بھارتی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے، وہیں بنگلادیشی مداح بھی تبصرے کرنے آگئے۔ ایک بھارتی مداح نے کمنٹ کیا کہ وہ اپنے بھارتی دوستوں کو اداکارہ کا پیغام پہنچائیں گی، جس پر ہانیہ عامر نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ کچھ بھارتی مداحوں نے کمنٹس کیے کہ اداکارہ فکر نہ کریں، بھارتی مریخ سے بھی ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرلیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد ہانیہ عامر سمیت متعدد شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر بلاک کردیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts