کراچی یونیورسٹی میں پھٹنے والی 84 انچ قطرلائن کا مرمتی کام جاری ہے جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں چار روز سے پانی کی سپلائی بند ہے جس سے بعد شہری شدید پریشان ہیں۔
حکام کے مطابق پانی کی بندش کے باعث شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ لیاری، کھارا د،ر اولڈ سٹی ایریا، جمشید ٹاؤن، جناح ٹاؤن، لیاقت آباد، پاک کالونی اور گولی میں پانی کی سپالائی معطل ہے، اس کے علاوہ لانڈی، کو رنگی اور ملیر کے مختلف علاقوں میں بھی چار روز سے پانی کی سپلائی معطل ہے۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق جامعہ کراچی سے گزرنے والی پانی کی 84 انچ قطر کی لائن کی مرمت جاری ہے ،امید ہے کہ آج دیر شام تک پانی کی لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو جائے گا۔
میئر کراچی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے نجی ٹی وی چینل کع انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ 84 انچ پانی کی لائن میں بریک ڈاؤن کے باعث پانی کی سپلائی کو ہمیں معطل کرنا پڑا تاکہ لائن کی ریپیئر کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 96 گھنٹوں کا وقت تھا دن رات کام چل رہا ہے، اور تقریبا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے باقی کا کام دیر شام تک مکمل ہو جائے گا۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کل دوپہر تک پانی کی سپلائی شہر میں کھول دی جائے گی۔