Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چلی اور ارجنٹائن میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری، ساحلی علاقوں سے انخلا

جنوبی امریکا کے ممالک ارجنٹائن اور چلی کے جنوبی علاقوں میں 7 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی، جس کے بعد چلی اور ارجنٹائن کے ساحلی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔

بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے جنوبی سرے پر واقع کیپ ہارن اور انٹارکٹیکا کے درمیان ڈریک پیسیج میں مقامی وقت کے مطابق 9 بج کر 58 منٹ پر آنے والے زلزلے کے بعد ہزاروں افراد بلند مقامات کی جانب روانہ ہوئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ارجنٹائن کے شہر اوشوایا سے 219 کلومیٹر دور تھا۔

سونامی کی وارننگ چلی کے دور افتادہ علاقے میگالینس اور چلی انٹارکٹک کے علاقے کے لیے جاری کی گئی، جب کہ ارجنٹائن کے ٹیئرو ڈیل فیوگو خطے میں بھی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا، فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو پرسکون رہنے اور حکام کی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

چلی کے صدر گیبریل بوریک نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم میگلانس خطے میں ساحلی پٹی کو خالی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ چلی کی ڈیزاسٹر ایجنسی (سیناپریڈ) کے مطابق کم آبادی والے علاقے میں ایک ہزار 700 سے زیادہ افراد اونچے مقامات پر منتقل ہوئے جن میں پورٹو ولیمز شہر سے ایک ہزار اور پورٹو نیٹلس سے 500 افراد بھی شامل ہیں۔

سیناپریڈ نے مزید کہا کہ چلی کے انٹارکٹک میں تقریباً 32 افراد نے انخلا کے طریقہ کار پر بھی عمل کیا، ایجنسی نے آفات کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا جس کا مطلب ہے کہ ردعمل کے لیے تمام وسائل کو متحرک کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:تھائی لینڈ اور میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، عمارتیں گرنے سے درجنوں لوگ ملبے تلے دب گئے

چلی کی پولیس فورس نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں ایک افسر وہیل چیئر پر سوار ایک شخص کو شہر کی ایک پہاڑی پر منتقل کر رہا ہے، جہاں تقریباً 2 ہزار 800 افراد رہتے ہیں۔ ارجنٹائن میں زلزلے کے جھٹکے اوشویا میں محسوس کیے گئے، جب کہ دیگر قصبے بھی کچھ حد تک متاثر ہوئے۔

علاقے کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے ایک عہدیدار نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ارجنٹائن کی ساحلی پٹی سے تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، چلی اکثر زلزلوں سے متاثر ہوتا ہے کیونکہ زیر زمین تین ٹیکٹونک پلیٹیں اس کے علاقے میں جمع ہوتی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts