Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تحمل کا مظاہرہ کریں: یورپین یونین

یورپین یونین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

یہ بات یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے آج پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے بتایا کہ انہوں نے آج پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یورپی یونین کے نمائندہ برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہے پر انہیں حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے بھارتی بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پراپیگنڈے کو مسترد کیا،اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے کو روکنے کےبھارتی فیصلے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی معطلی عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کی پاکستانیوں کے ویزا کی منسوخی سنگین انسانی مسائل پیدا کر رہی ہے، پاکستان دفترخارجہ

یورپین خارجہ امور کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے، میں دونوں فریقوں پر زور دیتی ہوں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے بات چیت کو آگے بڑھائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کی بھی مدد نہیں کرتا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts