Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر مسلسل اثر انداز ہو رہی ہے اور جنوبی حصوں پر پھیل رہی ہے جس کے زیر اثر پیر کے روز کراچی اضلاع کے چند مقامات پر آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہے لیکن نمی کا تناسب بڑھنے سےگرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں عید پر موسم کیسا رہے گا، محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

آج کراچی میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے، شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اپریل میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اپریل میں درجہ حرارت میں معمول سے 4.66 ڈگری اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں ملک میں معمول سے اوسطاً 3.37 ڈگری سے زائد گرمی ریکارڈکی گئی ہے، رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں معمول سے 2.57 ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دورسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج( ہفتہ) سندھ کے علاقے عمر کوٹ تھرپارکر کے اضلاع میں آندھی گرج چمک کے ساتھ درمیانی بارش جب کہ جامشورو، بدین ٹھٹھہ، قمبر شہذاد کورٹ، حیدراباد، میر پور خاص، سانگڑ اور شہید بے نظیر آباد اضلاع میں آندھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts