پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے نامور سینئر اداکار فیصل رحمٰن نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے درمیان اداکار فیصل رحمٰن نے خود پاک بھارت سرحد کا دورہ کیا ہے۔
انسٹاگرام پر اپلوڈ کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں اداکار نے بتایا کہ میں خود اس وقت پاک بھارت سرحد کے درمیان کھڑا ہوں، میں یہاں جنگ کا ماحول دیکھنے آیا تھا مگر یہاں تو ہو کا عالم ہے، دور دور تک جنگ کی کوئی خبر نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کوئی آواز کوئی مہم جوئی کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں بس ٹیوب ویل کی آواز ہے۔
View this post on Instagram
تھوڑی شام ہونے پر فیصل رحمٰن نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اس وقت صرف دو ڈھائی کلو میڑ دور بیٹھا ہوں، یہاں سے بھارتیوں کی سرحدی رکاوٹیں بھی نظر آرہی ہیں، ایک طرف بھارتی گاؤں جامن ہے اور دوسری جانب پاکستانی گاؤں بیدیاں ہے۔
مزید پڑھیں:پہلگام حملے کی ایک وجہ بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگانا تھی، اداکارہ نادیہ خان
فیصل رحمٰن نے اپنی ویڈیو کے اختتام میں کہا ہے کہ میں بھارتیوں سے کہنا چاہتا ہوں چھوڑو جنگ، جنگ میں کیا رکھا ہے اور اگر جنگ ہو بھی گئی تو میں نے چائے تیار کر کے رکھی ہوئی ہے، سنا ہے بھارتیوں کو چائے بہت پسند ہے۔