کراچی میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات کا پہلا مرحلہ 5 مئی سے 29 مئی تک جاری رہے گا۔
چئیرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سوہو کہتے ہیں کہ انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں 1لاکھ 26ہزار طلباء امتحانی عمل میں شریک ہونگے۔امتحانات کے لئے 182 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں
انٹر میڈیٹ امتحانات کے دوران پرچے لیک اور نقل میں ملوث واٹس ایپ گروپس کے خلاف چئیرمین انٹر بورڈ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا۔
چئیرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال امتحانات کے لئے 182 سینٹرز قائم کئے جائینگے،36 سینٹرز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
انٹربورڈ کے چیئرمین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں کے الیکٹرک امتحانی مراکز کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنی قرار دینے کے لئے خط بھی لکھ دیا ہے۔
نقل کی کوشش کرنے والوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو طلباء نقل میں ملوث پائے گئے ان کا پرچہ کینسل کردیا جائے گا جبکہ نقل کروانے والوں کے خلاف بھی ایف آئی اے اور سائبر ایکٹ کے تحت مقدمات ہونگے۔