Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پہلگام واقعہ، بھارتی حکومت نے آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے آئی ایس پی آر اور وزیر اعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکاؤنٹ بھی معطل کردیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔

مزید پڑھیں:پہلگام واقعہ، بھارتی حکومت نے 15 سے زائد پاکستانی نامور یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

بھارت میں وزیر اعظم شہباز شریف کا یوٹیوب چینل بلاک

بھارت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یوٹیوب چینل پر پابندی عائد کردی جبکہ بھارتی شکایت پر وزیراعظم کی تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی گئی۔ وزیراعظم کے چینل پر تقریر چلنے کے بعد یوٹیوب انتظامیہ نے بھارتی شکایت پر تقریر یوٹیوب سے ہٹا دی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی تقریر ہٹانےکیخلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھارت نے پاکستانی کئی چینلز کی نشریات بلاک کردی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی مودی سرکار پاکستانی حکومت کے ایکس اکاونٹس پر بھارت میں پابندی لگا چکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے معروف پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردئیے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts