Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹریفک حادثات، 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 3 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثات کورنگی، ملیر کینٹ، سپرہائی وے اور گلشن حدید کے علاقوں میں پیش آئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید کے قریب لنک روڈ سمندری بابا کے مزار کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں301 افراد جاں بحق،40 بچے بھی شامل

جاں بحق افراد میں 2 خواتین بھی شامل تھیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کوثر، عبدالغفور، غلام فرید اورپنا کے پنا کے نام سے کی گئی ہیں۔

کورنگی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سوار خاتون جاں بحق ہو گئی، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر جلا دیا اور کلینر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ ملیر کینٹ ٹینک چوک اور سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثات میں 30 سالہ ایوب اور 30 سالہ الہٰی بخش جاں بحق ہوئے۔

گلشن حدید نصیر آباد کے قریب آٸل ٹینکر کی چنگچی رکشے کو ٹکر سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ رکشے میں موجود بچے محفوظ رہے جبکہ رکشہ مکمل تباہ ہوگیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts