پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے کروڑوں روپے کی گدھوں کی ممنوعہ کھالوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لیدر پراڈکٹس کی آڑ میں 14ہزار کلوگرام گدھوں کی کھال چین بھیجی جارہی تھی، گدھوں کی کھالوں کا برآمدی کنسائمنٹ SAPT ٹرمنل میں گرین چینل سے کلئیر ہوچکا تھا۔
کنٹینر نمبر SEGU-3154225 کو بحری جہاز پر لوڈ کرنے کی اجازت بھی مل گئی تھی، Wow Trading نامی کمپنی نے فراڈ سے گدھے کی کھالوں سے بھرا کنٹینر ریلیز کرویا تھا، کسٹمز انفورسمنٹ نے لوڈ ہونے سے قبل کنسائمنٹ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو ممنوعہ کھالیں برآمد ہوئیں۔
مزید پڑھیں:کراچی ائیرپورٹ پر انسانی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام، 4 افراد گرفتار
پاکستان کی برآمدی پالیسی کے تحت گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد ہے، ممنوعہ گدھوں کی کھالوں کی مالیت 8کروڑ روپے ہے۔ حکام نے برآمدکنندہ میسرز واؤ ٹریڈنگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کھالیں ضبط کرلیں، ضبط شدہ کھالوں کو کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے، حکام اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہے ہیں۔