انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لندن میں واقع لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی۔ ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہو گا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان ویمنز بلائنڈ کرکٹ ٹیم 17اپریل کو آسٹریلیا کے لئے روانہ ہوگی
ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔ آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 6 مزید وینیوز کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ وینیوز میں اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ، ہیڈنگلے، ایجبسٹن، ہیمپشائر، اوول اور بریسٹول شامل ہیں۔