Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں اور کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں: عالمی برادری

پہلگام حملے کے بعد سے جاری پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کے لیے عالمی برادری سرگرم ہو گئی ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی سے گریز کرنے اور اپنے تنازعات سفارتی سطح پر حل کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ کویت کا کہنا ہے کہ دونوں ملک تحمل اور برداشت کا دامن تھامیں اور کشیدگی سے بچنے کی کوشش کریں۔

دوسری جانب کل رات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور بھارت پر زور دیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی کم کرے۔

مزید پڑھیں:بھارت کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان سے تعاون کرے، امریکا

اس سے قبل کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے ثالثی کی پیشکش کی ہے جبکہ ترکیے کے صدر طیب ایردوان نے پاکستان اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ چین نے بھی کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts