Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سائٹ اور ہارون آباد گرڈز پر حملہ،کے الیکٹرک نے شرپسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

ترجمان کے-الیکٹرک کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے جنہوں نے کمپنی کے عملے پر سائٹ اور ہارون آباد گرڈز (ڈی ایف ایکس کمپلیکس) میں حملہ کیا، املاک اور دفتری عمارت کو نقصان پہنچایا اور ملازمین سے نقد رقم لوٹ لی۔

ترجمان کے۔الیکٹرک، عمران رانا نے کہا، "کے۔الیکٹرک اپنے عملے کے خلاف کسی بھی شرانگیزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ ایسے شرپسند عناصر، جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور کمپنی انفراسٹرکچر اور املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔”

کے الیکٹرک ترجمان نے مزید واضح کیا ہے کہ بجلی کی مفت فراہمی کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

کے الیکٹرک کے تقریباً 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔ بقیہ فیڈرز پر شیڈول کے مطابق اکنامک لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، جس کی تفصیلات کے-الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ علاقائی سطح پر بجلی کی چوری، و بجلی بلوں کی بروقت ادائیگی کی شرح سے منسلک ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts