سیلزمین سے 30 اپریل 2024 کو سگریٹ کے دس پیکٹ اور رقم چھننے کے کیس کا فیصلہ عدالت نے سنادیا ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی شاہد علی میمن نے سیلزمین سے سگریٹ کے دس پیکٹ اور رقم چھننے کے کیس کی سماعت کی۔ مدعی مقدمہ غلام جعفر نے عدالت کو بتایا کہ 30 اپریل 2024 پرائیویٹ کمپنی کی گاڑی میں گلستان جوہر کے علاقے میں سگریٹ سپلائی کررہا، اچانک موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے روک کر 10 پیکٹ سگریٹ اور 21 ہزار کیش چھین لیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد یاسین کو سات سال قید کی سزا سنادی اور اشتہاری ملزم امتیاز کا کیس داخل دفتر کردیا، عدالت نے کہا کہ ان دنوں اسٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافی ہوتا چلا جارہا ہے، کوئی شہری ان بے رحم ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:ملک میں 50 فیصد سے زیادہ سگریٹس کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف
عدالت کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں معمولی تضاد کی وجہ سے ملزم کو رعایت دینا معاشرے کے لیے بہتر نہیں ہے، اس طرح کے کریمنلز نے معاشرے میں دہشت پھیلائی ہوئی ہے، بہت سارے شہری اپنی قیمتی جانوں اور اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں