Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کی رجسٹریشن کیلیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجراء کے لئے قانون سازی کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد کی رجسٹریشن اور ان کو لائسنس کے اجراء کے لئے قانون سازی کی جائے گی کسی بھی عمارت کی منظوری نہ ہونے، منظوری سے زائد فلورز یا منظوری کے تحت تعمیر نہ ہونے والی عمارت کو بھی غیر قانونی تصور کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں نئی کمپنیوں کے اندراج کی تعداد میں چھ فیصد سے زائد کا اضافہ

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں کسی قسم کی غیر قانونی عمارت کی تعمیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام ڈپٹی کمیشنرز کی سربراہی میں کمیٹی بنی ہوئی ہے، اس کو مزید وسیع کیا جائے اور اس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ساتھ رئیل اسٹیٹ سے وابستہ تنظیموں، تمام یوٹیلیٹی سروسز اور آئی جی رجسٹریشن کے نمائندوں کو شامل کیا جائے۔

صدر آل کراچی رئیل اسٹیٹ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کی کراچی میں 22 ایسوسی ایشنز ہیں ان کی رجسٹریشن اور ان کو سرٹیفکیٹ کے اجراء کیلئے سندھ حکومت قانون سازی کرے ،

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts