Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی، افغان گروپ کے 2 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی پولیس کی گلشن میں کارروائی، شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

رینجرز کے مطابق اس گروہ کے 3 ملزمان پہلے ہی رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں جبکہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts