سب سے زیادہ خوش قوموں میں پاکستانی بھارتیوں سے بہت آگے ہیں۔ یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ کے خوشی ۔۔۔۔ کے انڈیکس میں پاکستان کا 44ممالک میں 8 واں نمبر ہے۔ سروے کے مطابق 72 فیصد پاکستانیوں نے تمام مسائل کے باوجود زندگی سے خوش ہونےکا بتایا۔
پاکستانیوں کے مقابلے میں بھارتی شہری اس فہرست میں آخر ی نمبر پر آئے۔31 فیصد بھارتیوں نے خوش جب کہ 34 فیصد نے زندگی سے مایوسی کا اظہار کیا۔ گیلپ کے خوشی ۔۔۔۔۔۔۔۔ انڈیکس میں چینی شہری 86 فیصد کے ساتھ خوش قوموں میں سرفہرست دکھائی دیے اور انہوں نے یورپی ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔