Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، کاروباری برادری کا پاک فوج سے اظہار یکجہتی

کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت منعقد ہونے والی اعلیٰ سطحی پریس کانفرنسز میں پاکستان کی کاروباری برادری نے پاک فوج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب میں مختلف شہروں سے ایف پی سی سی آئی اور یوبی جی کے اہم رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور پاکستان کی سلامتی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی، ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پاکستان بھر کی کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم انڈیا کی گیدڑ بھپکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں اور ہر محاذ پر اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

پیٹرن ان چیف یوبی جی، ایس ایم تنویر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے سامنے ٹریڈ اور معاشی مفادات کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ ملک کی سالمیت ہماری پہلی ترجیح ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے کامرس، ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی پانچ بہترین افواج میں شامل ہے، اور ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔ ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی، زین افتخار چودھری نے کہا کہ پاکستان کی افواج کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر، امان پراچہ نے کہا کہ اصل دہشتگرد انڈیا خود ہے۔ دنیا کو بھارت کے دوہرے معیار کا ادراک کرنا چاہیے۔ ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی، عبدالمہیمن خان نے کہا کہ ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہماری کاروباری برادری ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہے۔

سابق صدر ایف پی سی سی آئی، زبیر طفیل نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم انڈیا کو پاکستان کی معیشت کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہماری صفوں میں مکمل اتحاد ہے۔

پریس کانفرنسز کا مقصد واضح تھا: پاکستان کی کاروباری برادری نہ صرف اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے بلکہ ملکی سالمیت کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو بھی تیار ہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی مفاد ہر چیز سے مقدم ہے اور کسی بھی بیرونی خطرے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts