Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیرخزانہ کی واشنگٹن میں امریکا،برطانیہ اور دیگر اداروں کے وفود سے اہم ملاقاتیں، پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پرزور

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکا،برطانیہ اور دیگر اداروں کے وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، جس میں بتایا پاکستانی معیشت کی بہتری کیلئےمشکل فیصلےکیے، آئی ایم ایف کےاہداف حاصل کیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں جاری ہیں۔ وزیر خزانہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقات کی اور بتایا کہ پاکستان نے معیشت کی بہتری کیلئےمشکل فیصلے کیے،آئی ایم ایف کےاہداف حاصل کرلیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشی نظم وضبط کااعتراف آئی ایم ایف سمیت تمام اہم معاشی پارٹنرزنےبھی کیا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکاکےساتھ تعمیری اندازمیں ٹیرف سےمتعلق معاملات حل کرناچاہتےہیں پاکستان امریکا کیساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات مضبوط بنانےکا خواہشمند ہے۔

وزیرخزانہ نے امریکی وفدکوآئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ سے متعلق آگاہ کیا اور ریکوڈک منصوبےمیں ہونےوالی پیشرفت اور منصوبےکی غیرملکی سرمایہ کاری کےفروغ میں اہمیت پرروشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں:محمداورنگزیب پاکستان کے وزیرخزانہ بننے کیلئے ڈچ شہریت اور ماہانہ 3 کروڑ تنخواہ چھوڑنے کیلئے تیار

وفاقی وزیر نے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کےفروغ کیلئے یو ایس ایگزِم بینک کی معاونت بڑھانے پر بھی زور دیا۔ وزیر خزانہ نے سماجی واقتصادی ترقی میں مسلسل تعاون پر برطانیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان معاشی ترقی میں برطانیہ کواہم ڈویلپمنٹ پارٹنر سمجھتا ہے۔

محمد اورنگزیب کی جے پی مورگن سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں اقتصادی پیشرفت اور کیپیٹل مارکیٹس میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیرخزانہ نے پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پرزور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدارترقی چاہتےہیں تاکہ معیشت کوباربارکےعروج وزوال سے بچایا جا سکے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان پانڈا بانڈ اجرا کے ذریعے اس کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts