Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری، 23 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں ضبط

حکومت سندھ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 9 اپریل 2025 سے شروع ہونے والا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس میں اب تک 23,591 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئی ہیں۔

سندھ کے  سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، اور دیگر ممنوعہ ترامیم پر 1813 گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ کی 390 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، 359 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کی گئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم پوری قوت اور مستقل مزاجی کے ساتھ جاری ہے، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی، شہریوں کا تحفظ، اور قانون کی بالا دستی حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پرکریک ڈاون جاری،3 روزمیں 172 ڈرائیور گرفتار

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بدانتظامی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا، کم عمر ڈرائیورز اور دیگر خطرناک عوامل شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہیں، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو یا تو راہِ راست پر لایا جائے گا، قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جا رہا ہے ۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ اس مہم کو وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل اصلاحی تحریک بنانا چاہتی ہے، عوام اس مہم کا حصہ بنیں، قانون پر عمل کریں، اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں کہ وہ ذمہ دار شہری بنیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts