Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

متنازع کینال منصوبے پر وفاقی حکومت فیصلہ واپس لینے پر رضامند ہوگئی، میڈیا رپورٹس

متنازع کینال منصوبہ واپس لینے پر وفاقی حکومت رضامند ہو گئی، اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سخت مؤقف اور ڈٹے رہنے کی وجہ سے آخر کار وفاقی حکومت نے کینال بنانے کے معاملے پر اپنا فیصلہ واپس لینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کینال تعمیر کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان آج شام کیا جائے گا، جب کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات آج 4 بجے اسلام آباد میں ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی اس ملاقات میں شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں:متنازع کینال منصوبے کیخلاف جاری دھرنوں سے تجارتی سرگرمیاں متاثر، آلو، پیاز، کے درجنوں کنٹینرز پھنس گئے

یاد رہے کہ دو دن قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ کینال منصوبہ خواہ کسی نے بھی بنایا ہو، سندھ حکومت اسے منظور نہیں ہونے دے گی، وزیر اعظم کو بھی اس کے نتائج معلوم ہیں۔

سی ایم سندھ کے مطابق جولائی 2024 سے اس نہر منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts