وزیر خارجہ اسحاق دار نے کہا ہے کہ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پرکشش منڈی ہے۔ پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
روانڈا کے وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزارت خارجہ پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روانڈا کے ہم منصب کا خیرمقدم کیا اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روانڈا کے ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روانڈا کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اور پاکستان روانڈا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ پاکستان روانڈا کی مصنوعات کے لیے پُرکشش منڈی ہے۔ اور پاکستان ٹیکسٹائل، چاول سمیت دیگر مصنوعات کی برآمد میں عالمی پہچان رکھتا ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
روانڈا کے وزیرِ خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے نے کہا کہ پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، ہم نے ڈپلومیٹک ٹریننگ سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، ہم دیگر ایم او یوز پر دستخط کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستانی کاروباری شخصیات روانڈا میں بزن کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، روانڈا پاکستان کو 26 ملین ڈالرز کی برآمدات کرتا ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اعلیٰ کوالٹی کی چائے بھیجیں، عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان اور روانڈا مل کر کام کرتے ہیں۔ وزیرِ خارجہ روانڈا نے کہا کہ یو این امن مشن کے لیے فوجی دینے میں پاکستان اور روانڈا ٹاپ فائیو ممالک میں ہیں، دونوں ممالک میں کرکٹ کے فینز موجود ہیں، پاکستان ہمیں کرکٹ میں مہارت سکھائے گا
روانڈا کے وزیرِ خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے نے کہا کہ پاکستان کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے مفید بات چیت ہوئی، اعلیٰ سطح کے تبادلوں سے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان اور روانڈا کے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھانا چاہتے ہیں، ہم نے ڈپلومیٹک ٹریننگ سے متعلق ایم او یو پر دستخط کیے ہیں، ہم دیگر ایم او یوز پر دستخط کرنے کا بھی سوچ رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ پاکستانی کاروباری شخصیات روانڈا میں بزنس کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، روانڈا پاکستان کو 26 ملین ڈالرز کی برآمدات کرتا ہے، چاہتے ہیں کہ پاکستان کو اعلیٰ کوالٹی کی چائے بھیجیں، عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان اور روانڈا مل کر کام کرتے ہیں۔ وزیرِ خارجہ روانڈا نے کہا کہ یو این امن مشن کے لیے فوجی دینے میں پاکستان اور روانڈا ٹاپ فائیو ممالک میں ہیں، دونوں ممالک میں کرکٹ کے فینز موجود ہیں، پاکستان ہمیں کرکٹ میں مہارت سکھائے گا۔