Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گلشن حدید میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ڈاکو 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار

کراچی میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز 2 باب رحمت مسجد کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو شہری سے 8 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ڈاکؤوں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی بھی کیا جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت خان عالم کے نام سے ہوئی ہے جو کار شوروم کا مالک تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ماہ جولائی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 13 شہریوں کی جان لے لی

پولیس نے بتایا مقتول نے 8 لاکھ 90 ہزار روپے نجی بینک سے نکالے تھے جو باب رحمت مسجد کے قریب کسی کو ادا کرنے تھے، مقتول دو ساتھیوں کے ہمراہ کار میں مذکورہ مقام پر پہنچا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار 3 ڈاکؤوں نے وارادت کی۔

پولیس حکام کے مطابق کار میں موجود افراد کے پاس نائن ایم ایم پستول بھی تھا، ڈاکو رقم اور اسلحہ دونوں لے کر فرار ہوگئے۔ کراچی میں رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے افراد کی تعداد29 ہوگئی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts