Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پر کریک ڈاون جاری،15 ہزار سے زائد موٹر سائیکل ضبط

ٹریفک پولیس

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ٹریفک پولیس نے 9سے 18 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر دی ہے

رپورٹ کے مطابق ہیلٹمٹ نہ ہونے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پر 15217 موٹرسائیکلز ضبط کی گئیں ہیں جبکہ فینسی نمبر پلیٹس اور کاکے شیشوں کی  1124 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 274 ڈمپر اور ٹینکرز کی فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط کی گئیں

ٹریفک پولیس نے بڑی اور چھوٹی 25 گاڑیوں کی فٹنس نہ ہونے پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ فٹنس نہ ہونے پر 200 بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی منسوخ کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ 193 ڈمپر اور ٹینکرز فٹنس اور اوور اسپیڈ کرنے پر ضبط، پیش رفت رپورٹ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو پیش

وزیراعلیٰ سندھ کے احکامات

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر نہ آنے دیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں، گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پیدل چلنے والوں کے لیے زیبرا کراسنگ پر خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں اضافی لائٹس اور غیر ضروری آوازوں پر فوری چالان کرنے اورعوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھانے کے بھی احکامات دئیے۔

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts