Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت سندھ بھر میں 21 اپریل سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گا

کراچی سمیت سندھ بھر میں 21 اپریل سے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گا۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مہم کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے ایک کروڑ چھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو وائرس سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق 21 اپریل سے شروع ہونے والی مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی، صرف کراچی میں اس مہم کے دوران 27 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پیلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پولیس مردم شماری اور پولیو مہم میں مصروف، اسٹریٹ کرائم میں اضافہ قدرتی عمل ہے، آئی جی سندھ

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے تقریباً 69,724 تربیت یافتہ پولیو ورکرز گھر گھر جا کر، اسکولوں، شاپنگ مالز اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو قطرے پلائیں گے، جن میں سے 20,000 سے زائد ورکرز کراچی میں تعینات ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق مہم کے دوران پولیو ورکرز اور ٹیموں کی حفاظت کے لیے ایک جامع سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، جس کے تحت کراچی میں 20 ہزار سے زائد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہوں گے جبکہ سندھ بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے 24 ہزار 552 اہلکار تعینات ہوں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts