Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وادیٔ منیٰ، میدانِ عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے لیے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ

سعودی عرب کی جانب سے وادیٔ منیٰ، میدانِ عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کے لیے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حجاج کے بیٹھنے کے لیے مختلف فاصلوں پر آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دے دی

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے حج کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ وادیٔ منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار میٹر مربع راستے کو سایہ دار بنایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں جبل الرحمہ میں 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کی پھوار والے پنکھوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts