Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ دفترِ خارجہ کی مشاورت 15 سال بعد بحال

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو طرفہ دفترِ خارجہ کی مشاورت کا سلسلہ 15 سال بعد بحال ہو گیا۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی دفترِ خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکا میں ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکریٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارتی دور کا آغاز، سرکاری طور پر چاول کی پہلی کھیپ آج روانہ ہوگی

بنگلا دیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتِ حال اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔ دوسری جانب وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورۂ بنگلا دیش متوقع ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts