Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان، ملک کے مختلف شہروں میں شدید ژالہ باری

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں آج وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔ دوسری جانب شدید گرمی کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی، شدید ژالہ باری سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، تیز ہوائوں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ندی نالوں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان، آئندہ 24 گھنٹوں  میں موسم کیسا رہے گا؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، سیکٹرجی 6 اورسیکٹرآئی 9 کے اطراف میں شدید ژالہ باری ،بارش اورتیز ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

راولپنڈی میں بھی بادل برسے، کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، لنڈی کوتل میں بارش اور ژالہ باری کے بعد مختلف جگہوں پر طغیانی آگئی ،کچرو کوچہ میں سیلاب گاڑی بہا کر لے گیا۔ صوابی شہر و گردونواح میں آندھی و تیز ہوائوں کے ساتھ بارش ہوئی ، موسم خوشگوار ہوگیا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts