جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ نے تفتیشی افسر کو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ جج شہزاد خواجہ کی عدالت کے روبرو اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت پیش کیا۔ پولیس نے کیس کا عبوری چالان درست کرنے کے بعد جمع کرادیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا حتمی چالان جمع کرانے کے لئے 6 روز کی مہلت دے دی۔
عدالت نے ملزم ساحر 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم ساحر حسن کو 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔