Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

میئر کراچی نے عمر شریف پارک کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق عدالت میں جواب جمع کروا دیا

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن بلاک 2 میں عمر شریف پارک کی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران عدالت میں جواب جمع کروا دیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے توہینِ عدالت کی درخواست پر جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ پارک کی حیثیت تبدیل نہیں کی گئی، اسے رفاہی مقصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میئر کراچی کے مطابق پارک کو اصل مقصد کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہے، اس میں نہ کوئی مستقل تعمیرات کی گئیں نہ گرائی گئیں۔

مزید پڑھیں:میئر کراچی نے پانی ضائع کرنے والوں کے خلاف سزا اور جرمانے کی تجویز دے دی

ان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے خلاف پارک کا قبضہ نجی افراد کو دینے کا الزام غلط ہے۔ عدالت میں جمع شدہ جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اسپورٹس کی سہولتیں کے ایم سی کی زیرِ نگرانی ہیں، پارک میں اسپورٹس کی سہولتیں کمرشل بنیادوں پر نہیں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق پارک میں تفریحی سہولتیں فراہم کی ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو جواب الجواب جمع کروانےکے لیے 6 مئی تک مہلت دے دی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts