Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کابینہ نے انٹر بورڈ کراچی کے فرسٹ ائیر کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دیدی

سندھ کابینہ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل کابینہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ ان میں کراچی تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ایئر کے طلبہ کو گریس مارکس دینے، تمام اقسام کی پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کرنے، عادی مجرموں کی الیکٹرانک آلات جیسے اینکلٹس اور بریسلیٹس کے ذریعے نگرانی سے متعلق قواعد کی منظوری اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک "سینٹر فار ایکسیلنس” کے قیام پر اتفاق شامل ہے۔ کابینہ نے دہشت گردی کی مالی معاونت پر کام کرنے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ورکنگ گروپس کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی

کابینہ نے ماحول کے تحفظ کو آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کا اہم جزو قرار دیا۔ اس ضمن میں کابینہ نے سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014 میں ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت صوبے بھر میں تمام اقسام کی پلاسٹک شاپنگ بیگز، بشمول نان ڈیگریڈیبل اور اوکسوڈیگریڈیبل بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ یہ پابندی کابینہ کی منظوری کے ساٹھ روز بعد نافذ العمل ہو گی۔

انٹرمیڈیٹ کے طلبا گریس مارکس دینے کی منظوری

یونیورسٹی اینڈ بورڈز ڈپارٹمنٹ نے کابینہ کو بتایا کہ 2024 میں کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کے گیارہویں جماعت کے نتائج میں کامیابی کے تناسب میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اجلاس میں انٹر بورڈ کے تمام طلبہ کو کیمسٹری میں 20 فیصد جبکہ فزکس اور ریاضی میں 15 فیصد فی مضمون گریس مارکس دینے کی منظوری دی گئی

مزید پڑھیں:سندھ پارلیمانی کمیٹی نے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی

سندھ ہیبچوئل آفینڈرز مانیٹرنگ رولز

11 اگست 2023 کو نوٹیفائی ہونے والے سندھ ہیبچوئل آفینڈرز مانیٹرنگ ایکٹ 2022 کا مقصد اسٹریٹ کرائم کی روک تھام اور شہری علاقوں میں سیکیورٹی کو مؤثر بنانا ہے۔ اس قانون کے تحت عادی مجرموں کی نگرانی الیکٹرانک آلات (اینکلٹس یا بریسلیٹس) کے ذریعے کی جائے گی۔ "عادی مجرم” سے مراد وہ افراد ہیں جو مخصوص جرائم جیسے گاڑیوں کی چوری اور منشیات کے مقدمات میں کئی بار گرفتار ہو چکے ہوں۔

سنٹر فار ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ

سندھ کابینہ میں سنٹر فار ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم ایکٹ 2025 پیش کیا گیا جس کے تحت یہ مرکز محکمہ داخلہ کے تحت قائم کیا جائے گا۔ اس ادارے کی سربراہی وزیر داخلہ کی زیر قیادت بورڈ آف گورنرز کرے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts