پاکستان کے معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں رواں برس مختلف علاقوں سے ملنے والی پھندا لگی لاشوں سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں سال ہر ماہ خواتین کی بھی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں رواں سال کے چار ماہ اور 15 دن کے دوران مجموعی طور پر خواتین سمیت 42 افراد کی پھندا لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں:حکومت کا اسلام آباد میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ
رپورٹ کے مطابق رواں سال ملنے والی 42 لاشوں میں سے 5 خواتین کی تھیں۔ جاری کردہ رپورٹ کا تفصیلاً جائزہ لیا جائے تو ماہ جنوری میں ایک خاتون سمیت 4 افراد کی پھندا لگی لاشیں ملی جبکہ فروری 2025 میں 13 افراد کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں جس میں سے ایک خاتون کی تھی۔
مارچ میں ایک خاتون سمیت 15 افراد کی پھندا لگی لاشیں ملی جبکہ رواں ماہ اپریل کے صرف 6 دنوں میں 2 خواتین سمیت 5 افراد کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں۔