Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پانی سے درست وقت بتانے والی حیرت انگیز گھڑی

وقت ہمیشہ سے ہی انسانوں کے لئے قیمتی اور اہمیت کا حامل رہا ہے، اور درست وقت کا تعین انسانوں کی ضرورت جسکے لئے کبھی ستاروں کا سہارا لیا گیا تو کبھی سورج کے نتیجے میں بننے والے سائے کا۔

چودھویں صدی میں غرناطہ کے الحمرا پیپلس میں پانی سے درست وقت بتانے والی حیرت انگیز گھڑی بنائی گئی جو آج بھی درست وقت کا تعین کرتی ہے ۔جی ہاں ایک ایسی گھڑی جو کئی صدیاں گزرجانے کے باوجود انسانی انجینئرنگ کا شاہکار ہے ۔

 

گھڑی کا ڈیزائن

یہ گھڑی ایک بڑے پیالے اور اسکے گرد بیٹھے 12 شیروں پر مشتمل فاونٹین ہے ہر ایک کے منہ میں سے پانی نکلتا تھا جو اوقات کا تعین کرتا تھا اور بڑے ہی منظم طریقے سے ہرایک گھنٹے بعد ایک شیر کے منہ سے پانی نکلتا ہے اوردوپہر 12 تک تمام شیروں
کے منہ سے پانی نکلتا اور پھر پیالہ خود کار نظام کے تحت خالی ہو جاتا اور پھر پہلا گھنٹہ گزرنے کے بعد پہلے شیر کے منہ سے پانی نکلنا شروع ہو جاتا جسکا مطلب یہ ہوتا کہ دن کا ایک بج گیا ہے ۔

 

اس گھڑی کا بڑا ہی سادہ سا ڈیزائن تھا ، فاونٹین کے سینٹر میں ایک بڑا سا پیالا تھا جسمیں ایک خاص ترتیب سے بارہ سوراخ کئے گئے تھے ۔ ان سوراخوں کو مختلف اونچائی پر بنایا گیا تھا اور ہر سوراخ سے ایک پائپ ایک شیر کے منہ تک پہنچایا گیا مرکزی پائیپ سے پانی اس پیالے میں بھرنا شروع ہو تاہے ۔ ان سوراخوں کو ایسے بنایا گیا تھا کہ  ایک سوراخ سے دوسرے سوراخ تک پانی پہنچنے میں ٹھیک ایک گھنٹہ لگتا تھا ۔

 

بارہ گھنٹے بعد پیالہ پھر جاتا جسکے بعد پیالے کے درمیان حصے میں موجود ایک سائفین سے سارا پانی خود بخود ڈسچارج ہو جاتا تھا ،اس طرح پیالہ خالی ہو جاتا اور پھرسے پیلے میں پانی بھرنے کا عمل شروع ہو جاتا، وقت بتانے کے اس سسٹم کو آج کے انجینئرز بھی شاہکار قرار دیتے ہیں

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts