Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حج 2025، گھر بیٹھے بائیو میٹرک کیسے کریں ؟

سعودی حکام کی جانب سے حج 2025 کے لئے ویزوں کا اجراء جاری ہے ، قواند کےمطابق ویزے کے  بائیو میٹرک کرانا لازمی ہے جسے اب آپ گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو ایپ کے زریعے باآسانی کراسکتے ہیں ۔

 

اپنے موبائل پر سعودی ویزا بائیو ایپ اوپن کریں ، اگر پہلے سے موجود نہیں تو پلے اسٹور سے اسے باآسانی ڈاون لوڈ کیا جا سکتا ہے

پہلی مرتبہ استعمال کرتے ہوئے یہاں زبان اور ملک کا انتخاب کرنا ہو تا ہے

اگر آپ اردو منتخب کرتے ہیں تو پھر تمام معلومات اردو میں دستیاب ہونگی

اس ایپ کے زریعے بائیو میٹرک کرانے کے لئے چند چیزوں کی ضرورت ہوگی جس میں

درست ای میل ایڈریس

ویلڈ پاسپورٹ

اوردرخواست گزار

 

پہلے اسٹپ میں آپ کو اپنی زاتی تفصیلات کا اندراج کرانا ہو گا

اب اپنا ای میل ایڈریس درج کریں

جسکے بعد ایک ای میل آپ کے دئے ہوئے ایم میل آئی ڈی پر بھیج دی  جائے گی

اپنے ای میل پر جائیں اور ویری فائی کریں

ای میل کو ویرائی فائی کرنے پر آپ دوبارہ بائیو ایپ پر واپس آجائیں گے

اگلے اسٹیپ میں  آپ سے پوچھا جائے گا کہ ویزا کون سا ہے ، آپ حج پر کلک کریں

اب آپ کو اپنا پاسپورٹ اسکین کرنا ہوگا

اس مرحلے میں کوشش کریں کہ کوئی ریفلیکشن نہ آئے

درست طریقے سے پاسپورٹ اسکین کرنے کے بعد اسکی تصدیق کریں

جسکے بعد ایپ پاسپورٹ سے آپکا ڈیٹا اٹھائے گا

 

اسکے بعد آپ جس شہر سے حج پر روانہ ہونگے اسکا انتخاب کریں

سابقہ ویزوں کے سوال میں اگر آپ ماضی میں بھی سعودی عرب جاچکے ہیں تو ہاں پر کلک کریں

اگلے مرحلے میں اپکی تصویر کھینچی جائے گی

اسکے لئے کسی  وائٹ بیک گراونڈ میں سیدھے کھڑے ہو کر تصویر کھچنوائیں

اسکے بعد فنگر پرنٹ کی اسکیننگ ہو گی اسکے لئے ہدایت کو غور سے پڑہیں

پہلے بایاں انگوٹھا اور پھر اسی ہاتھ کی چاوں انگلیاں اسکین ہونگی

اسکےبعد  دایاں انگوٹھا اور دائیں ہاتھ کی چاروں انگلیاں اسکین ہو نگی

اسکے لئے آپکو ایک سےذائد مرتبہ ٹرائی کرنا پڑسکتا ہے

جو جو انگلی اسکین ہو تی جائے گی اس پر دائرہ بنتا جائےگا

اب اپنے کوائف کو ایک مرتبہ دوبارہ پڑھ کر تصدیق کر لیں

 

ڈیٹا انٹر ی اور انگلیوں کی اسکیینگ کی تصدیق کے بعد آپکو ایم میل موصول ہو جائےگی

اس کا ایک پرنٹ  لے لیں اوراپنے  پاسپورٹ کے ساتھ اسٹیپل کر دیں

اس سارے عمل میں یعنی پاسپورٹ اسکین، تصویر کھنچوانے اور

انگلیاں اسکین کرنے کے عمل کےدوران مناسب روشنی کا خیال رکھیں

تصویر وائیٹ بیگ گراونڈ میں کھنچوائیں اور

ایسی جگہ کا انتخاب جہاں انٹرنیٹ سگنل ٹھیک آرہے ہوں

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts