Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت کا اسلام آباد میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے بورڈ نے آئی نائن فور میں ورکنگ ویمن ہاسٹل تعمیر کرنے کی منظوری دے دی۔

سیکریٹری وزارت تعلیم محی الدین احمد وانی کا کہنا ہے کہ ورکنگ ویمن ہاسٹل کی اشد ضرورت ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا، ہاسٹل کی تعمیر سے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں:خواتین کی آواز دبانے  کے لیے ڈیجیٹل ٹولز استعمال ہور ہے ہیں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اسپیشل ایجوکیشن کے سینٹر آئی نائن فور کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا، وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق نے ہاسٹل تعمیر کرنے کی درخواست کی تھی۔

وزیر اعظم نے ورکنگ خواتین کے رہائشی مسائل کم کرنے کے لیے ہاسٹل تعمیر کرنے کی ہدایات دیں، سی ڈی اے نے وزارت تعلیم کو منظوری سے متعلق نوٹیفیکیشن بھجوا دیا ہے۔

Share this news
Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts