ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی سربراہی میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے ٹریفک پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا
کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے خستہ حال اور غیر محفوظ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ اس کارروائی کے دوران واٹر ٹینکرز، ڈمپرز اور دیگر ہیوی گاڑیاں تحویل میں لے کر بلدیہ امپاؤنڈ یارڈ منتقل کر دی گئی ہیں۔
کریک ڈاون کے دوران 4176 موٹر سائیکل تحویل میں لئے گئے جبکہ فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں پر 300 گاڑیاں تحویل میں لی گئی، 152 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں
تحویل میں لی گئی گاڑیوں کو محکمہ ٹرانسپورٹ کے موٹر وہیکل ایگزامنر کی جانچ کے بعد، اور مالکان کی جانب سے ضروری مرمت کی یقین دہانی پر، متعلقہ ہدایات کے مطابق چھوڑا جائے گا۔
اس کے علاوہ، فینسی نمبر پلیٹس، رنگین شیشوں، اضافی سیٹ والے رکشوں، انٹرسٹی بسوں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائیاں کی گئی ہیں۔ موٹر سائیکلیں اُن مالکان کے حوالے کی جائیں گی جو اپنا ڈرائیونگ لائسنس اور ہیلمٹ مہیا کریں گے۔
کراچی ٹریفک پولیس شہریوں، بالخصوص ہیوی ٹریفک مالکان سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں، بصورتِ دیگر بھاری جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔