Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد شروع،پہلا ٹرک 27 جانور کو لے کر مویشی منڈی پہنچ گیا

کراچی میں ناردرن بائی پاس پر عید قربان کے لئے مویشی منڈی سج گئی،اندرون ملک سے 27 جانوروں کو لے کر پہلا ٹرک منڈی پہنچ گیا۔
پہلا ٹرک منڈی پہنچنے پر جشن کا سماں رہا، ٹرک کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑوں کے ساتھ کیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹر شہاب احمد خان کے مطابق کراچی میں بیوپاریوں اور عوام بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ منڈی آنے والوں کے لیے اس بار پارکنگ فیس آدھی کردی گئی ہے

بیوپاری اپنا چارہ ساتھ لاسکتے ہیںکیٹل منڈی میں جانوروں کا فری میڈیکل چیک اپ ہوگاچھوٹے جانور کو آٹھ لیٹر اور بڑے جانور کو 30 لیٹر پانی مفت فراہم کیا جائے گا

وی وی آئی پی اور وی آئی پی بلاک کے بیوپاری اپنے ٹینٹ بھی ساتھ لاسکتے ہیں،مویشی منڈی کے اطراف سیکورٹی کے اندر اور باہر سیکورٹی کےانتظامات کردیئے گئے

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts