Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

گوگل نے راتوں رات سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا

گوگل کمپنی کی جانب سے راتوں رات سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز الفابیٹ کی کمپنی گوگل نے اپنے پلیٹ فارمز اور ڈیوائسز یونٹ کے سینکڑوں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔ رپورٹس کے مطابق برطرف کئے گئے یہ ملازمین اینڈرائیڈ سافٹ ویئر، پکسل فونز اور کروم براؤزر کے لیے کام کرتے تھے۔

گوگل کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے دی انفارمیشن نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا بیشتر برطرفیوں کا مقصد آپریشنل افادیت ہے؟

اس سے قبل امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 20 امیگریشن ججزکو برطرف کردیا گیا تھا، بائیڈن انتظامیہ نے 20 امیگریشن ججز بیک لاگ امیگریشن کیسز ختم کرنے کیلئے تعینات کئے تھے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت اور گوگل کے درمیان معاہدہ، وزیر اعلیٰ سندھ نے 30 ہزار طلبا کو اسکالر شپس دینے کا اعلان کردیا

امریکی میڈیا کے مطابق 13ججز نے ابھی تک عہدے کا حلف بھی نہیں اٹھایا تھا، ججز برطرفی سے التوا کا شکار 37 لاکھ امیگریشن کیسز مزید تاخیرکا شکار ہوجائیں گے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ججزکی برطرفی کارکردگی اوراخراجات کی بچت کی مہم کے تحت کی گئی ہے، اس وقت امریکا بھر میں 735 امیگریشن ججز خدمات انجام دے رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اعداد و شمارکے حساب سے ہر 6 ہزار کیسز کیلئے ایک جج موجود ہے جو کہ ناکافی ہے، کانگریس نے ہر سال 100 ججز تعیناتی کیلئے فنڈز منظورکیے تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مزید ججز رکھنے کی بجائے تعینات ججزکو برطرف کرنا شروع کردیا ہے، 2024 میں امیگریشن عدالتوں نے 9 لاکھ سے زائد مقدمات نمٹائے تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts