Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ حکومت نے اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا

کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گاڑی میں لائسنس والا اسلحہ اپنی حفاظت کے لیے رکھ سکتے ہیں مگر اسلحے کی نمائش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں پولیس لائٹس اور کالے شیشے اور اسلحے کی نمائش پر سخت پابندی ہے، بغیر نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے سات سو آٹھ چالان کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلحے کی نمائش پر پولیس اور رینجرز کو گرفتاری کا اختیار دے دیا ہے۔ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قاتلوں کو 2 روز میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ڈمپرز رات 10 سے صبح 6 بجے تک چل سکیں گے: شرجیل میمن

لیگی رہنما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب کو آئین پڑھنا چاہیے، وہ لوگوں کے مینڈیٹ کا مذاق نہ اڑائیں، عرفان صدیقی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی نہروں کی مخالفت نہیں کی، ہمارا مؤقف واضح ہے کہ کینال بننے نہیں دیں گے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں لیکن عرفان صدیقی کو ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts