Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان، 848 پوائٹنس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ہنڈریڈ انڈیکس نے ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد کھو دی ہے۔

امریکی ٹیرف کے بعد دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 848 پوائٹنس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 340 کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائینٹس کی حد عبور کرنے پر وزیراعظم کا اظہار اطمینان

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار میں مثبت رجحان رہا تھا، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 188 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts