Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پی ایس ایل 10 کا میلہ سجنے کو تیار، افتتاحی تقریب اور میچ کل راولپنڈی میں ہو گا

پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ 10 کا آغاز کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔ افتتاحی میچ سے قبل شام 7 بجے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب کو یاد گار بنانے کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، افتتاحی تقریب راولپنڈی اسٹیڈیم میں شام 7بجے ہوگی، جس میں موسیقی کے ساتھ رنگ ونور کا طوفان بھی ہوگا۔

افتتاحی تقریب میں معروف صوفی آرٹسٹ عابدہ پروین کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس بھی پیش کی جائے گی۔ پی ایس ایل اینتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ سپر لیگ میں پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ جوکھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ رکھے گی۔

پی ایس ایل 10 کے آغاز سے قبل راولپنڈی تمام ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس بھی ہوئی

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہاسب کی بیلنس ٹیمیں ہیں دیکھنا یہ ہوگا کون زیادہ اچھا کھیلتا ہے پشاور زلمی نے بہترین کمبی نیشن تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکےسوشل میڈیا پر آکر ڈھنڈھورا پیٹنا مناسب نہیں۔

لاہورقلندر کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ انسان سے غلطیاں ہوجاتی ہیں، ہردن سیکھنے کا ہوتا ہے

ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان نے کہاہم اچھی کرکٹ نہیں کھیلیں گے تو عوام ناراض ہوتی ہے ، پورا پاکستان پی ایس ایل کا انتظار کر رہا ہوتاہےپاکستان  ٹیم کو رزلٹ دینا چاہیے،  ہمارا ہوم گراونڈہے، شاٸقین ہمیں سپورٹ کرینگے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان بولےاچھے میچز اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو نظر آے گی ،اسلام آباد یوناٸیٹڈ بہترین ٹیم ہے،

کراچی کنگزکے فاسٹ باؤلراور نائب کپتان حسن علی نے کہا پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts