کراچی کے علاقے سپرہائی وے جمالی پال کے قریب بس کی ٹکر سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا،فرحان نامی بچہ اپنی والدہ کے ہمراہ تھا کہ بس نے اسے ٹکر مار دی، بچے کی لاش قانونی کارروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے میں بھی ٹریلر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہق گیا ۔جاں بحق شخص کی شناخت عدنان کے نام سے گئی جو کہ سرکاری ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار تھا،
پولیس حکام کے مطابق ٹریلر ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، اس سے قبل شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کی بھی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
مزید:سندھ پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پرآپریشن،36 گاڑیاں اور382 موٹر سائیکل تحویل میں لے لیں
رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 255 ہو چکی ہے، جبکہ ہیوی ٹریفک سے 79 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
ریسکیو اداروں کے اعدادو شمار کے مطابق ٹریفک حادثات میں زخمیوں کی تعداد 3 ہزار 436 سے تجاوز کرگئی ہے۔
رواں سال ڈمپر کے حادثات میں 18 افراد کی جان گئی جبکہ ٹریلرز کی ٹکر سے 30 افراد جاں بحق ہوئے۔
واٹر ٹینکرز کی ٹکرز سے 17 افراد، مزداسے 5 اور بس کی ٹکر سے 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔