کراچی سے جانے اور آنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان ایکسپریس 2 بجے کے بجائے 4 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد 6 بجکر 45 منٹس پر روانہ ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ قراقرم ایکسپریس 3 بجے کے بجائے 7 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے ساتھ رات کو 10 بجکر 45 منٹس پر روانہ ہوگی جبکہ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے 1 گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ شام 5 بجے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے لالہ موسیٰ وایا فیصل آباد جانے والی ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 8 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 1 بجکر 30 منٹس، زکریا ایکسپریس 6 بجکر 15 منٹس کے مبجائے 6 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 1 بجے اور گرین لائن رات 10 کے بجائے 1 گھنٹے کی تاخیر کے بعد 11 بجے تک روانہ ہوگی۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر میل 10 بجکر 15 منٹ کے بجائے 3 گھنٹے 45 منٹس کی تاخیر کے ساتھ رات 2 بجے روانہ ہوگی جبکہ سکھر ایکسپریس 11 کے بجائے 5 گھنٹے 30 منٹس کی تاخیر کے بعد صبح 4 بجکر 30 منٹس پر روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ دیگر تمام ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔