محکمہ انسداد دہشت گردی نے لی مارکیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تحریک فتنہ الخوارج کا دہشتگرد جمیل عرف قاری کو گرفتار کرکے ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کرلیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو شہر میں حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا، گرفتار ملزم ان مقامات کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر حماد انصاری کو بھیجتا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ حماد انصاری ان ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتا تھا۔