Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

نیشنل ہائی وے روہڑی چیک پوسٹ پر کارروائی، اسلحہ اور منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار

ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ونگ روہڑی سرکل نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے بھاری اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے کے تعاون سے خفیہ اطلاع پر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے نیشنل ہائی وے روہڑی چیک پوسٹ پر منشیات فروشوں کے خلاف 10 روز میں دوسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے بھاری اسلحہ و منشیات برآمد کرلی اور 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان کے مطابق برآمد منشیات و اسلحے میں 8 رائفلز بمعہ 15 میگزین، ایک عدد ٹی ٹی پسٹل بمعہ 2 میگزین اور ہزاروں گولیاں،10 کلو چرس شامل ہیں، کاروائی کے دوران 2 ملزمان شاہد خان اور محمد حسین خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق اسلحہ و منشیات پشاور سے سکھر اسمگل کیے جارہے تھے

صوبائی وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ نے چھاپہ مار کو ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ سندھ کے سرحدی علاقوں میں منشیات فروشوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے، صوبے میں منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
جواب دیں
Related Posts