ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبر پختون خوا کے محکمۂ داخلہ کے مطابق اتوار کو طورخم کے راستے 876 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈز کو واپس بھیجا گیا جبکہ یکم اپریل سے اب تک 1 ہزار 355 تارکینِ وطن کو بھیجا جا چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں اتوار کو 1 ہزار 47 افغان شہریوں کوحراست میں لے کر خیبر پختون خوا روانہ کیا گیا۔ دوسری جانب آج 1 ہزار 47 افغان مہاجرین کو طورخم سے افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت نے غیر قانونی افغان مہاجرین کو عارضی طور پر رکھنے کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں 54 ریفیوجی کیمپ قائم کیے ہیں، جن میں خیبرپختونخوا میں مختلف اضلاع میں 43 کیمپ، پنجاب میں 10 کیمپ اوربلوچستان میں 1 کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
ان ریفیوجی کیمپس میں خوراک، رہائش، پرائمری اسکول اور بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں ان کی سہولیات پر سوال اٹھا رہی ہیں۔