تماشائی کے ساتھ خوشدل شاہ کے الجھنے کے معاملہ پر پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بد زبانی کی مذمت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود پاکستانی کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے، تماشائی کے پشتو میں پاکستان کو برا بھلا کہنے پر معاملہ بڑھ گیا۔ پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا۔
منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، خوشدل شاہ باؤنڈری سے تماشائیوں کی جانب بڑھے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔ پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا